pakistan

سمندری میں خاتون پر تیزاب حملہ، شوہر گرفتار

سمندری (فیصل آباد) میں شوہر کی جانب سے بیوی پر تیزاب پھینکنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔
24 سالہ ایشا کی شادی جنوری 2025 میں خادم حسین سے ہوئی تھی، لیکن چھ ماہ بعد ہی خرچ نہ دینے پر گھریلو جھگڑے شدت اختیار کرنے لگے۔ حالات کشیدہ ہونے پر ایشا ناراض ہو کر اپنی ماں کے گھر رہنے لگی۔

خادم حسین غصے میں وہاں پہنچا اور اس نے ایشا کے چہرے اور بدن پر تیزاب پھینک دیا، جس کے نتیجے میں اس کا چہرہ اور جسم کا زیادہ تر حصہ جھلس گیا۔
پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *