pakistan

لائٹس ٹھیک کرنے آیا الیکٹریشن دل ٹھکانے لگا گیا

عاصمہ نامی خاتون نے ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ نوید نامی شخص ان کے گھر الیکٹریشن کا کام کرنے آیا تھا۔ گھر کے کچھ لائٹس اور پنکھے خراب تھے، جس کی مرمت کے لیے اسے دو سے تین مرتبہ آنا پڑا۔

عاصمہ کے مطابق، “جب وہ پہلی بار آئے تو ہم دونوں کی نظریں ملیں، وہ مسکرائے اور میں نے نظریں جھکا لیں۔ اگلی بار آنے پر انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ مجھے بہت پسند ہیں۔”
عاصمہ نے بتایا کہ جب میں نے اپنی والدہ کو یہ بات بتائی تو انہوں نے مجھے سخت ڈانٹا، مگر میں نے فیصلہ کیا کہ کچھ نہیں چھپاؤں گی، سب صاف صاف بتاؤں گی۔ بعد میں میں نے گھر والوں کو راضی کر کے شادی کی بات طے کر لی۔ 💕✨

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *