پیر محل انٹرچینج کے قریب کار اور مزدہ میں خوفناک تصادم

موٹروے پر پیر محل کے قریب کار اور مزدہ کے درمیان خوفناک تصادم میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق کار نمبر ASG-832 ملتان سے لاہور سپیئر پارٹس کا سامان لینے کے لیے جا رہی تھی کہ مزدہ CAB-4176 کا ٹائر اچانک پھٹ گیا، جس کے باعث پیچھے سے آنے والی کار ٹکرا گئی۔
حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی ہوا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کار میں ایک کروڑ روپے نقد رقم بھی موجود تھی، جسے ریسکیو آفیسر وحید انور نے ایمانداری سے موقع پر موجود موٹروے پولیس کے حوالے کر دیا۔
