pakistan

متاثرہ مکینوں کے بجلی بل اور چارجز معاف

لاہور (اسٹاف رپورٹر) لاہور کی مشہور ہاؤسنگ اسکیم پارک ویو سٹی نے اپنے رہائشیوں کے لیے بڑا اعلان کیا ہے۔ سوسائٹی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث جن گھروں کو پانی سے نقصان پہنچا ہے، وہاں کے مکینوں سے بجلی کے بل اور ماہانہ مینٹیننس فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

انتظامیہ کے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ فوری طور پر لاگو ہوگا اور تمام اخراجات سوسائٹی اپنی ذمہ داری پر برداشت کرے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی تاکہ وہ اپنی زندگی کو دوبارہ معمول پر لا سکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کے باعث کئی علاقے زیرِ آب آ گئے تھے، جس کی وجہ سے شہریوں کو بجلی، پانی اور روزمرہ سہولیات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسے حالات میں پارک ویو سٹی کی جانب سے یہ فیصلہ مکینوں کے لیے کسی بڑی ریلیف سے کم نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *