pakistan

راولپنڈی: رشتہ ٹھکرانے پر زرعی یونیورسٹی کی لڑکی قتل

راولپنڈی زرعی یونیورسٹی کی 19 سالہ طالبہ بس کے ذریعے جھنگ اپنے گھر جا رہی تھی اور راستے میں اہلخانہ سے رابطے میں بھی رہی، تاہم اچانک رابطہ منقطع ہو گیا۔ کچھ دیر بعد پولیس کو اس کی لاش چنیوٹ روڈ پر موڑ کے قریب ملی۔

پولیس نے واقعے میں مقتولہ کے ایک رشتہ دار طیب کو گرفتار کیا، جس نے اعتراف کیا کہ اس نے لڑکی کو چنیوٹ موڑ پر کسی بہانے سے بس سے اتار کر اغوا کیا اور زہریلی چیز کھلا کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق طیب نے لاش کو اپنی گاڑی کے ذریعے سڑک کنارے پھینک دیا۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزم مقتولہ سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن والدین راضی نہیں تھے۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مقتولہ کا لیپ ٹاپ برآمد کر لیا ہے اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *