جھنگ یوسف والا بھٹہ، پرانا چنیوٹ روڈ کے قریب کوڑا کرکٹ کے ڈھیر سے ایک نومولود بچہ

اَسْتَغْفِرُ اللّٰہ جھنگ یوسف والا بھٹہ، پرانا چنیوٹ روڈ کے قریب کوڑا کرکٹ کے ڈھیر سے ایک نومولود بچہ لاوارث حالت میں پڑا ہوا ملا ہے۔
اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے قریبی ایمبولینس کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا۔ ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ اہلکار بروقت موقع پر پہنچے، جہاں انہوں نے ایک دن کے نومولود بچے کو انتہائی نازک حالت میں ابتدائی طبی امداد و آکسیجن فراہم کی، اور جان بچانے کے لیے اُسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا ہے