pakistan

لاہور پولیس کا ایک اور شرمناک کارنامہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (نیوز ڈیسک)پولیس کی غنڈہ گردی اور شہریوں کی تذلیل   کی مثالیں پاکستان میں بھری پڑی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تازہ ویڈیو نے شہریوں کے دل دہلا کر رکھ دیئے ہیں جس میں ایک اے ایس آئی اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہاہے ۔

  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بارے میں کہا جارہاہے کہ یہ ویڈیو بند روڈ پر واقع شیرا کوٹ تھانے کی ہے جہاں اے ایس آئی ذوالفقار علی  المعروف” جانگلی ” نے مبینہ ملزم کو دیوار کے ساتھ ہاتھوں پر رسی باندھ کر لٹکایا  رکھا ہے جبکہ ایک پولیس اہلکار نے اسے پکڑ رکھاہے ۔

ایک پولیس اہلکار چارپائی پر بیٹھاہے اور انتہائی غلیظ گالیاں دیتا ہوا سنائی دیتاہے ۔ اس دوران وہ نوجوان شخص درد سے چلا رہاہے لیکن کوئی بھی اس کی مدد کرنے کو تیار نہیں ہے  بلکہ اُلٹا اسے اذیت دینے کے درپے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں کہ نوجوان کو  کس جرم میں گرفتار کیا گیاہے اور نہ ہی کوئی ایف آئی آر سامنے آ سکی ہے

نوٹ: 18 سال سے کم عمر اور کمزور دل افراد یہ ویڈیو نہ دیکھیں جو سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *