pakistan

وائرل ویڈیو کے بعد معروف یوٹیوبر تنقید کی زد میں

معروف ٹیک ریویور طلحہ، جو موبائل فونز کے جائزوں اور سوشل میڈیا شخصیات پر تنقیدی ویڈیوز کے باعث شہرت رکھتے ہیں، حالیہ دنوں ایک نئی بحث کا مرکز بن گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک خاتون کے ساتھ قریبی انداز میں نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ویڈیو کی حقیقت کیا ہے، آیا یہ خود شیئر کی گئی یا کسی ذریعے سے لیک ہوئی، اور مذکورہ خاتون کے ساتھ ان کا تعلق کیا ہے۔

تاہم اس معاملے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے دوہرے معیار پر بحث چھڑ گئی ہے، خصوصاً اس تناظر میں کہ وہ ماضی میں دیگر شخصیات پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *