pakistan

لیہ سے شرمناک واقعہ : مسجد کا امام ، سپارہ پڑھنے آئی کم سن بچی سے اپنا ..

لیہ میں مدرسے میں زیرِ تعلیم ایک بچی کے ساتھ مبینہ طور پر نازیبا حرکت کرنے کے الزام میں مولوی مجاہد اقبال نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر سی سی ڈی کی ٹیم ملزم کو پکڑنے کے لیے پہنچی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جب اہلکاروں نے ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو وہ موقع سے فرار ہونے لگا۔ اسی دوران اس کے پاس موجود پستول اچانک چل گیا، جس کے نتیجے میں ملزم خود زخمی ہو گیا۔ بعد ازاں پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی۔

حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *