پیسہ انسان سے سب کچھ کروا لیتا ہے

ملک ریاض وہ نام ہے جس سے تقریباً ہر کوئی واقف ہے، جنہوں نے پاکستان میں پراپرٹی کے شعبے میں بحریہ ٹاؤن جیسی جدید ہاؤسنگ اور کمرشل سوسائٹیز بنا کر بڑا انقلاب برپا کیا۔
اس وقت وہ سیاسی وجوہات کی بنا پر دبئی میں مقیم ہیں، اور وہیں سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون ان کے قدم چومتی نظر آ رہی ہے۔
اس تصویر پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، تاہم حقیقت یہ ہے کہ وہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ ملک ریاض کی بڑی بیٹی آسیہ عامر ہیں، جو عقیدت کے طور پر اپنے والد کے قدم چوم رہی ہیں۔
