لوئی پیر ایس ایچ او کی خاتون سائل کیساتھ شرمناک حرکت

اتنی بھی اندھیر نگری نہیں : ابھی اس ملک انصاف زندہ ہے ۔۔۔ حافظ قران لیڈی ڈاکٹر اور ایک ایس ایچ او والے کیس کا ڈراپ سین ۔۔۔ ایس ایچ او صاحب نوکری سے فارٖٖغ ، اپنے ہی تھانے کی حوالات میں بند ۔۔۔۔۔ یہ معاملہ کچھ ہفتے قبل شروع ہوا ، لیڈی ڈاکٹر میمونہ اپنے خاوند سے ناچاقی کے بعد ایک شکایت لے کر تھانہ لوئی پیر گئی تو ایس ایچ او اشرف کہوٹ نے اسکی درخواست کو اپنی پریشانی بنا لیا ، موصوف لیڈی ڈاکٹر پر دل و جان سے فریقتہ ہو گئے اور پیشکش کی کہ خاوند کو دفع کریں میں آپ کا سہارا بن جاتا ہوں ، لیڈی ڈاکٹر حیران پریشان واپس آگئی پھر ایس ایچ او صاحب نے خاتون کے ساتھ فون پر رابطے اور واٹس ایپ چیٹ کا سلسلہ شروع کردیا اتنا زیادہ کہ لیڈی ڈاکٹر نے اسکی منتیں کیں کہ بھائی مجھ سے غلطی ہوئی جو تھانے آئی خدا کے لیے میری جان چھوڑ دو مگر ایس ایچ او لیڈی ڈاکٹر کے پیچھے پڑ گیا ، تنگ آکر خاتون نے حکام بالا کو درخواست دی ، میڈیا کا سہارا لیا اور جب انکا ایشو ہائی لائٹ ہوا تو راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران نے معاملہ کی خود تحقیق کی ، ایس ایچ او صاحب کو قصور وار پایا گیا اور خاتون ڈاکٹر کا موقف درست ثابت ہوا تو ایس ایچ او اشرف کہوٹ کو نہ صرف نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے بلکہ انہیں انکے تھانے میں بند کرکے پرچہ بھی دے دیا گیا ہے ۔۔۔دیکھتے ہیں اب اشرف کہوٹ اڈیالہ جیل جاتے ہیں یا کہیں کوئی ڈیل کرکے دوبارہ اپنی ملازمت پر بحال ہوتے ہیں ۔۔۔۔
