pakistan

24 گھنٹوں کے اندر انر 10 ہزار روپے کیسے ملیں گے ؟ طریقہ کار سامنے آگیا.

لاہور : نئے فلاحی پروگرام “مریم کو بتائیں” کے تحت 24 گھنٹوں کے اندر 10 ہزار روپے حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان المبارک میں مستحق افراد کو فوری مالی امداد فراہم کرنے کے لیے نیا فلاحی پروگرام “مریم کو بتائیں” شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیرِاعلیٰ نے بتایا کہ پروگرام کا باقاعدہ آغاز یکم رمضان سے ہوگا، جس کے تحت مالی مشکلات کا شکار افراد کو 24 گھنٹوں کے اندر 10 ہزار روپے تک امداد فراہم کی جائے گی۔

امداد کیسے حاصل کی جائے؟

یکم رمضان سے ہیلپ لائن 1000 فعال کر دی جائے گی۔

مستحق افراد کال کر کے درخواست دے سکیں گے۔

ویب پورٹل یا موبائل ایپ کے ذریعے بھی شناختی کارڈ نمبر جمع کرا کر اپلائی کیا جا سکے گا۔

وزیرِاعلیٰ کے مطابق جو افراد پہلے سے (پی ایس ای آر) سسٹم میں رجسٹرڈ ہیں، انہیں 24 گھنٹوں کے اندر امداد مل جائے گی، جبکہ غیر رجسٹرڈ افراد کی چار دن میں تصدیق اور رجسٹریشن مکمل کی جائے گی۔

رمضان 2026 کب شروع ہوگا؟

رمضان اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ ہے جو عبادات، روزے اور روحانی تربیت کا مہینہ سمجھا جاتا ہے۔ اگر شعبان 29 دن کا ہوا تو پاکستان میں رمضان کا آغاز 19 فروری 2026 کو متوقع ہے، جبکہ 30 دن ہونے کی صورت میں پہلا روزہ 20 فروری کو ہوگا۔ حتمی اعلان کمیٹی کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *