گل پلازہ کا ملبہ لیجانے والے 2 ڈمپر کہاں غائب ہوگئے

کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں تیسرے درجے کی خوف ناک آگ کا شکار ہونے والے، ایم اے جناح روڈ پر واقع تجارتی مرکز گل پلازہ کے ملبے کے 2 ڈمپر غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ متاثرین کی ایک ایک چیز ہمارے پاس امانتاً موجود ہے، تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ روز ملبے کے دو ڈمپر غائب ہو گئے ہیں، جن کا جلد پتہ لگا لیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ گل پلازہ کا ملبہ اٹھانے کا کام 2 روز سے چل رہا ہے، ٹیکنیکل چیزوں کو دیکھتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں، اب تک 28 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، عمارت کا 40 فی صد سے زائد حصہ منہدم ہو چکا ہے، اور عمارت کا وزن کم کرنے کے لیے ایئر کنڈیشن اتارے جا رہے ہیں۔
