pakistan

تاندلیانوالہ میں فائرنگ کا واقعہ، نوجوان لڑکی سمیت دو افراد ہلاک

فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ، تھانہ ماموں کانجن کی حدود میں 22 سالہ ثناء کے گھر آنے والے دو نوجوانوں—علی حسن ولد نصیر سکنہ چک نمبر 556 گ۔ب اور نوید ولد طارق سکنہ چک نمبر 493 گ۔ب—کے درمیان نامعلوم بات پر تلخ کلامی ہوئی جو چند لمحوں میں جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی۔
جھگڑے کے دوران نوید نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ثناء اور علی حسن موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ نوید خود بھی شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی ملزم کو تشویشناک حالت میں پولیس کی نگرانی میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *