ایس پی عدیل اکبر کی خودکشی کا معمہ

اسلام آباد میں ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کے بعد پولیس نے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی ٹیم قائم کر دی۔
ذرائع کے مطابق ٹیم کی سربراہی ڈی جی سیف سٹی ہارون جوئیہ کر رہے ہیں، جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق اور ڈی آئی جی سیکیورٹی عتیق طاہر ارکان میں شامل ہیں۔
تحقیقاتی ٹیم نے واقعے سے متعلق ایس پی عدیل اکبر کے ڈرائیور اور آپریٹر سے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں، اور سیف سٹی کی فوٹیجز بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک شواہد کی بنیاد پر تحقیقات جاری ہیں، اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ خودکشی سے پہلے ایس پی عدیل اکبر نے کس سے فون پر رابطہ کیا تھا۔
