لاہور جنت تشدد کیس میں نیا موڑ ، سی سی ٹی وی فوٹیج نے تمام الزامات کو الٹ دیا

کچھ روز قبل لاہور میں 30 سالہ جنت پر مبینہ تشدد اور زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا تھا، جس میں الزام تھا کہ شوہر عثمان نے دوست کے ساتھ مل کر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا، بال کاٹے اور گھر والوں کو جھوٹ بول کر حادثے کی کہانی گھڑی۔ واقعہ نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصہ پیدا کیا اور بڑے نیوز چینلز نے بھی اسے نمایاں طور پر نشر کیا۔
تاہم اب اس کیس نے حیران کن موڑ لے لیا ہے۔ تازہ تفصیلات کے مطابق جنت تشدد کیس کی اصل حقیقت کچھ اور نکلی۔ جنت کی نند ارم اور سسرال والے میڈیا پر سامنے آگئے اور مؤقف اختیار کیا کہ جنت پر کوئی تشدد نہیں ہوا بلکہ یہ ایک ایکسیڈنٹ تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج نے بھی اس مؤقف کی تائید کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق جب ایک ٹی وی اینکر نے محلے میں جا کر تفتیش کی تو یہ انکشاف بھی ہوا کہ جنت کا کردار محلے میں متنازع سمجھا جاتا ہے۔ یوں سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم اور کئی بڑے چینلز کی رپورٹنگ غلط ثابت ہو گئی۔
Reference : MN Point Offical