سیالکوٹ: نیکاپورہ میں سسرالی ظلم کی انتہا، بہو نے خود کو آگ لگا لی

سیالکوٹ کے علاقے نیکاپورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں خاتون نے مبینہ طور پر سسرالی ظلم اور جھگڑوں سے تنگ آکر خود کو آگ لگا لی۔
اہلخانہ کے مطابق خاتون کے شوہر نے اپنے سالے کی شادی میں جانے سے انکار کیا تھا، جس پر واپسی پر اہلیہ نے شدید ذہنی دباؤ میں آکر اپنی جان لے لی۔
مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ شادی کے بعد معلوم ہوا شوہر پہلے سے شادی شدہ تھا۔
متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ پولیس تعاون نہیں کر رہی، جس سے انصاف کی اُمیدیں ماند پڑ گئی ہیں۔ 💔