pakistan

لاڑکانہ: گھریلو جھگڑے کا خونی انجام

لاڑکانہ کے علاقے بیس کالونی، رحمت پور تھانہ کی حدود میں ایاز ڈیتھو نامی شوہر نے اپنی اہلیہ نسیباں کو بے دردی سے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت دونوں کے دو چھوٹے بچے بھی موقع پر موجود تھے۔
قتل کے بعد ملزم بچوں کو زبردستی لے کر فرار ہوگیا، جبکہ مقتولہ کی والدہ کلثوم نے الزام لگایا کہ داماد اکثر تشدد کرتا اور خرچ نہیں دیتا تھا۔
یہ افسوسناک واقعہ لاڑکانہ میں پیش آیا، جہاں اہل علاقہ نے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے 💔😢

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *