گوجرانوالہ میں فائرنگ سے بہن بھائی قتل

گوجرانوالہ کے علاقے اصغر کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں حسن علی نامی شخص نے فائرنگ کرکے دو جواں سال بہن بھائی، ایمان اور عبدالرحمن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اہل علاقہ واقعے پر شدید غمگین ہیں