گھوٹکی میں دل دہلا دینے والا واقعہ

گھوٹکی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں صحافی طفیل رند اپنے دو بچوں اور بھتیجی کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ اچانک حملہ آوروں نے اُن پر فائرنگ کر دی۔ اس حملے میں طفیل رند جاں بحق ہوگئے، جب کہ اُن کی ننھی بھتیجی نے یہ سب اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ بعد ازاں بچی سخت صدمے اور غم میں مبتلا ہو گئی۔ اُس کے آخری الفاظ دل چیر دینے والے تھے: “پہلے کبھی انصاف کیا ہے جو اب کرو گے، چلو نکلو یہاں سے۔” کچھ ہی دیر بعد یہ ننھی جان بھی صدمے سے وفات پا گئی۔ آخر کب تک معصوم زندگیاں یوں چھینی جاتی رہیں گی؟ 💔😭