pakistan

بھکر میں المناک ٹریفک حادثہ، چار نوجوان جاں بحق

بھکر کے علاقے گڈولہ، دریا خان روڈ پر شفیق اسپتال کے قریب ایک دلخراش ٹرک حادثہ پیش آیا، جس میں چار نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔ جاں بحق ہونے والوں میں رانا اختر کا بیٹا رانا اسامہ، محمد علی، رانا آصف اور محمد اصغر شامل ہیں، جن کا تعلق بھکر سے بتایا جا رہا ہے۔ حادثے نے پورے علاقے کو غم میں مبتلا کر دیا۔ اللّٰہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *