pakistan

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 22 ستمبر کو فلسطینی ریاست پر بڑی خوشخبری سنائیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان علما کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 22 ستمبر کو فلسطینی ریاست کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاک سعودی دفاعی اسٹریٹجک شراکت داری کا تاریخی معاہدہ طے پایا ہے جو پاکستان کے لیے بڑی کامیابی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو حرمین شریفین کے دفاع کی سعادت نصیب ہوئی ہے اور اس پر اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔

مولانا طاہر اشرفی کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دونوں مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ مسئلہ فلسطین پر دو ٹوک مؤقف رکھتا ہے اور اب 22 ستمبر کو دنیا فلسطینی ریاست کے حوالے سے نئی پیش رفت دیکھے گی۔

مولانا اشرفی نے اعلان کیا کہ اسٹریٹجک معاہدے پر آج ملک بھر میں “یومِ تشکر و یومِ دعا” منایا جائے گا اور پاکستانی عوام حرمین شریفین کے دفاع کے لیے جان دینے کو بھی تیار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *