میانوالی میں غیرت کے نام پر لرزہ خیز قتل، لڑکا اور شادی شدہ خاتون زندگی سے محروم

میانوالی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر ایک لڑکا اور شادی شدہ خاتون کو قتل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق مقتولہ تورغر کی رہائشی تھی اور شادی شدہ ہونے کے ساتھ چار بچوں کی ماں تھی۔ وہ لاہور میں رہائش پذیر تھی لیکن کزن کی شادی میں شرکت کے لیے اپنے آبائی گاؤں آئی ہوئی تھی۔
اسی دوران اس کا تعلق فون پر ضلع بٹگرام کے ایک نوجوان سے قائم ہوا، جو اس سے ملنے تورغر پہنچا۔ دونوں کو مقامی لوگوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس کے بعد غیرت کے نام پر دونوں کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔
علاقے میں اس اندوہناک واقعے نے خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔