کابل میں ایک شخص اور خاتون کا محرم یا نامحرم ہونے کا انوکھا معمہ

کابل میں ایک شخص خاتون کو سائیکل پر بٹھا کر لے جا رہا تھا۔ ناکے پر کھڑے ایک اہلکار نے انہیں روکا اور پوچھ لیا:
“یہ خاتون آپ کی کیا لگتی ہے؟”
اس شخص نے جواب دیا:
“ان کا سسر میرے سسر کا باپ ہے۔”
کہا جاتا ہے کہ وہ اہلکار سوچتے سوچتے پاگل ہوگیا کہ امریکہ کو شکست دینا تو آسان تھا، لیکن یہ جاننا کہ یہ خاتون اس شخص کے لئے محرم ہے یا نامحرم، ایک معمہ ہے۔
اب میری طرف سے عقل مند لڑکیوں اور لڑکوں کو بھی دعوت ہے کہ آئیں اور بتائیں کہ یہ کون سا رشتہ ہے۔