ٹرین کا المناک حادثہ : جب پشاور سے راولپنڈی جانے والی عوامی ایکسپریس

واہ کینٹ (نامہ نگار) — تھانہ واہ کی حدود میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جب پشاور سے راولپنڈی جانے والی عوام ایکسپریس کی زد میں تین بچے آ گئے۔
پولیس کے مطابق، بچے ریلوے لائن کے قریب کھیل رہے تھے کہ اچانک ٹرین کی زد میں آ گئے۔ حادثے کے نتیجے میں لبابہ عادل دختر محمد زمان، عمر 4 سال، موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔
جبکہ محمد ریحان ولد رحیم زمان اور خدیجہ دختر محمد زمان، عمر 5 سال، ساکن 27 ایریا واہ، شدید زخمی ہو گئے۔
زخمی بچی دیجہ کو جنرل ہسپتال واہ کینٹ اور بچے ریحان کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا منتقل کر دیا گیا، جہاں دونوں کا علاج جاری ہے۔
پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔