pakistan

ایک اور 20 سالہ حوال کی بیٹی سسرالیوں کی بھینٹ چڑھ گئی

فیروزوالہ تھانہ فیکٹری ایریا کے میاں کالونی ڈوگر چوک میں ایک اور بیٹی مبینہ طور پر سسرالی تشدد کا نشانہ بن گئی۔ فیروزوالہ میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی پر تشدد کرکے اسے قتل کر دیا۔

ورثا کے مطابق شوہر چار روز قبل صلح کے بہانے خاتون کو اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ مقتولہ کی شناخت 22 سالہ انعم کے نام سے ہوئی، جو دو بچوں کی ماں تھی۔

سسرالیوں نے بہو کی موت کو طبعی قرار دے کر اہلخانہ کو اطلاع دی، لیکن جب لڑکی کو اس کے میکے لایا گیا تو جسم پر تشدد کے نشانات واضح تھے۔

تشدد کے نشانات دیکھ کر اہلخانہ نے فوری طور پر 15 پر کال کی، جس پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *