pakistan

بیرون ملک سے ڈاکٹر بن کر لوٹنے والی بہن کو سگے بھائی نے گولی مار دی

جھنگ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پیش آیا ایک لرزہ خیز واقعہ، جہاں بھائی نے اپنی بہن کو گولیوں سے چھلنی کر دیا۔ 💔 مقتولہ کرغزستان سے ایم بی بی ایس مکمل کر کے وطن لوٹی تھی، لیکن گھر آتے ہی خون میں نہا گئی۔ موضع گگڑانہ حولی لعل میں عمیر مشتاق نامی بھائی نے رات کے وقت بہن کو اُس وقت گولی مار دی جب وہ گھر پر موجود تھی۔

بتایا گیا کہ مقتولہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے ڈاکٹر حسنین سے شادی کر لی تھی، جو خاندان کی “غیرت” کے خلاف سمجھی گئی۔ اسی غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کی زندگی چھین لی اور فرار ہو گیا۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا، اور پولیس ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

یہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کے اُس خوفناک سلسلے کی ایک اور کڑی ہے، جو پاکستان کے کئی شہروں میں جاری ہے۔ مردان اور کوئٹہ میں بھی حالیہ مہینوں میں ایسے ہی واقعات رونما ہو چکے ہیں، جنہوں نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *