pakistan

جھنگ کا دل دہلا دینے والا واقعہ—اللہ سب کی بیٹیوں کو محفوظ رکھے

جھنگ کا دل دہلا دینے والا واقعہ—اللہ سب کی بیٹیوں کو محفوظ رکھے، اور اس معصوم بچی کے والدین کو صبر عطا فرمائے

کنزہ فاطمہ، جھنگ کی رہائشی، راولپنڈی کی زرعی یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم تھی۔ اُس کے ماموں کے بیٹے طیب کو اُس سے یک طرفہ محبت ہوگئی۔ بارہا رشتہ بھیجا، لیکن کنزہ کے والدین نے ہر بار انکار کیا—کیونکہ وہ ابھی کم عمر تھی، اور تعلیمی سفر میں مصروف تھی۔

چھٹیوں میں جب کنزہ واپس گھر آئی تو طیب نے راستے میں اُس کا (ا/غو/ا) کر لیا، اور انتہائی (ت ش د د) کا نشانہ بنانے کے بعد اُس کی زندگی کا چراغ بجھا دیا۔ پولیس نے قاتل طیب کو گرفتار کر لیا ہے۔

کنزہ فاطمہ کا خواب تھا کہ وہ ہواؤں میں اُڑے، وہ ائیر فورس میں شامل ہونا چاہتی تھی۔ وہ پورے خاندان کی لاڈلی تھی—ایک کنزہ کے چلے جانے سے پورا گھر سنّاٹے میں ڈوب گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *