بابوسر سیلابی ریلے میں شاہدہ اسلام میڈیکل کالج اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر کے سی ای او فہد اسلام اور انکا پورا خاندان جانبحق

بابوسر ٹاپ روڈ سے آگے دیا مر کی حدود میں “کلاؤڈ برسٹ”” کے نتیجے میں ہونے والی خطرناک لینڈ سلائیڈنگ نے قیامت صغری کا منظر پیش کیا، جہاں لودھراں سے شمالی علاقہ جات کی سیر کو جانے والے 22 افراد کی گاڑی پر بھاری تودہ گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اس سانحے میں شاہدہ اسلام میڈیکل کالج اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ سینٹر کے سی ای او فہد اسلام، ان کے اکلوتے بیٹے اور دیگر افراد کی موت کی اطلاعات نے فضا کو مزید سوگوار بنا دیا۔ فہد اسلام، ڈاکٹر عفان کے بھائی تھے، جنہیں ہمیشہ ہنستا مسکراتا دیکھنے والے احباب نے آج گہرے غم میں ڈوبا ہوا پایا۔ یہ اندوہناک حادثہ صرف ایک خاندان نہیں بلکہ پورے حلقہ احباب کے لیے ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔ ہم ڈاکٹر عفان سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور تمام اہل وطن سے اپیل کرتے ہیں کہ موسم کی شدت اور ممکنہ خطرات کو ہرگز نظرانداز نہ کریں، اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔