World

شمالی کوریا کا جنگ کیلئے 30 ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان

یوکرین (نیوز ڈیسک) یوکرینی انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا روس کا ساتھ دینے کے لیے مزید 25 سے 30 ہزار فوجی یوکرین کی جنگ میں بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال خفیہ طور پر 11 ہزار فوجی روس روانہ کیے گئے تھے، جن میں سے 4 ہزار ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔

سی این این کے پاس موجود انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق روسی وزارتِ دفاع ان فوجیوں کو ہتھیار اور تربیت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور یہ دستے روس کے قبضے میں موجود یوکرینی علاقوں میں براہ راست جنگ میں حصہ لے سکتے ہیں۔

سیٹلائٹ تصاویر اور دیگر شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان فوجی تعاون میں تیزی آ رہی ہے، اور کورین فوجی تربیتی مراکز اور روسی اڈوں پر مشترکہ مشقیں بھی جاری ہیں۔

یوکرینی وزیر دفاع کے مطابق شمالی کوریا کے فوجیوں کی شمولیت روس کی کمزور بھرتی کی صلاحیت اور آمریت پر انحصار کو ظاہر کرتی ہے۔ جنوبی کوریا کی انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ یہ تعیناتی جولائی یا اگست میں ہو سکتی ہے۔

یہ صورتحال نہ صرف جنگ کے دائرے کو بڑھا سکتی ہے بلکہ خطے میں نئے جغرافیائی تنازعات کو بھی جنم دے سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *