pakistan

ایبٹ آباد میں ایک شادی کی تقریب میں افسوس ناک حادثہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کا خواجہ سراء کے قتل پر نوٹس ،

گزشتہ شب ناڑی روڈ پر شادی کی تقریب میں خواجہ سراء کو گولیاں مار کر قتل کرنے والا ملزم توقیر احمد ولد نزیر سکنہ جھنگی گرفتار ،

ملزم نے ناڑی روڈ پربھیرہ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے خواجہ سراء زیبی اور اس کی ساتھی لاہور کی رہائشی بینش پر فائرنگ کی جس سے خواجہ سراء زیبی موقع پر جاں بحق جبکہ بینش شدید زخمی ہوئی ۔

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے میرپور پولیس کو ملزم کی فوری گرفتار کے احکامات جاری کیے ، جس پر مقامی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم توقیر احمد کو گرفتار کر کے زخمی بینش کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا اور لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم اور خواجہ سراء آپس میں دوست تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *