معروف ٹک ٹاکر خاتون کو ویڈیو بناتے وقت قتل کر دیا گیا

میکسیکو میں معروف ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر کو لائیو اسٹریم کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق، میکسیکو کے شہر زاپوپان میں 23 سالہ والیریا مارکیز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے بیوٹی سیلون سے ٹک ٹاک پر لائیو جا رہی تھیں۔
لائیو اسٹریم کے دوران انہوں نے ایک پارسل وصول کیا اور کیمرے کے سامنے واپس آئیں، مگر چند لمحوں بعد وہ کرسی پر خون میں لت پت گر گئیں جبکہ لائیو ویڈیو چلتی رہی۔ پولیس کے مطابق، ایک شخص سیلون میں داخل ہوا اور والیریا پر فائرنگ کر دی۔ یہ واقعہ مشتبہ فیمیسائیڈ (Femicide) ہے، یعنی کسی خاتون کا صنفی بنیاد پر قتل۔