pakistan

فائرنگ سے پہلے ملزم نے ثنا یوسف کو پھول دیے، اہم انکشاف سامنے آیا

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس سے متعلق اہم دعویٰ سامنے آیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق، ملزم کاکا نے قتل سے قبل ثنا یوسف کو سالگرہ کی مناسبت سے پھول پیش کیے۔ جیسے ہی اس نے پھول دیے، اچانک پستول نکالا اور ثنا پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق، واردات کے بعد ملزم فیصل آباد فرار ہوا، جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *