Latestpakistan

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی والدہ کا قاتل سے متعلق اہم ترین بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد پولیس نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا مقدمہ تھانہ سمبل میں درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر مقتولہ کی والدہ فرزانہ یوسف کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف درج کی گئی، جنہوں نے بیان دیا کہ ملزم کو سامنے آنے پر پہچان سکتی ہیں۔

فرزانہ یوسف کے مطابق پیر کی شام 5 بجے ایک نامعلوم شخص، جو کالے کپڑے پہنے اور مسلح تھا، گھر میں داخل ہوا۔ اس وقت شوہر اور بیٹا گھر پر موجود نہیں تھے۔ ملزم نے کمرے میں موجود ثنا یوسف پر فائرنگ کی، جس سے دو گولیاں سینے میں لگیں۔ شور سن کر محلے دار جمع ہوئے، ملزم فرار ہو گیا۔ زخمی ثنا کو فوری اسپتال لے جایا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

والدہ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی سوشل میڈیا پر فعال تھی، اور ان کی نند لطیفہ شاہ، جو واقعے کی گواہ ہیں، ملزم کی شناخت میں مدد کر سکتی ہیں۔

ثنا یوسف کا تعلق اپر چترال سے تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *