pakistan

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستانیوں سے معافی کیوں مانگی ؟ جانیں وجہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے دورے پر آئے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پی آئی اے سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرلی۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ میں امن پھیلاتا ہوں،پی آئی اے سے متعلق میری بات سےپاکستانی بھائیوں کی دل آزاری  ہوئی تو معذرت چاہتا ہوں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مزید کہا کہ ہمارا اصل مقصد جنت کے پاسپورٹ کا حصول ہے دنیاوی پاسپورٹ نہیں۔

  یاد رہے کہ کراچی میں ایک اجتماع سے خطاب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بتایا تھا کہ ملائیشیا سے پاکستان آتے ہوئے ہمارا سامان ایک ہزار کلو تھا۔ میں نے پی آئی اے کے کنٹری مینیجر سے اضافی وزن چھوڑنے کے لیےبات کی تھی۔ ڈاکر نائیک کے بقول پی آئی اے کے منیجر نے کہا کہ ڈریں مت، ہم اضافی وزن پر لاگو رقم پر آپ کو 50 فیصد رعایت دیں گے جس پر میں نے کہا کہ اس سے بہتر ہے میں مزید 4 لوگوں کو ساتھ لے آؤں وہ زیادہ سستا پڑے گا۔معروف اسلامی اسکالر نے مزید بتایا کہ میں نے کہا کہ زائد سامان پر رعایت دینی ہے تو مفت کریں ورنہ مت دیں۔ذاکر نائیک نے شکوہ کیا کہ  یہ پاکستانی ائیرلائن کا رویہ ہے، اگر بھارت میں کوئی بھی غیر مسلم مجھے دیکھے تو مفت میں چھوڑے گا۔ مگر پاکستان کا یہ حال ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *