پاکستان کی مشہور شخصیت دردناک ٹریفک حادثے میں ہلاک
لیاقت پور(نیوزڈیسک)پنجاب کے شہرلیاقت پور میں تیزرفتار کار کھڑے ٹرک کیساتھ ٹکرا گئی ، ٹریفک کے المناک حادثے میں سابق ایم این اے پیپلزپارٹی سید علی حسن گیلانی سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں 3 افرادزخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک ٹریفک حادثہ لیاقت پور میں نبی پور کے قریب پیش آیا جہاں سڑک کنارے کھڑے لوڈر ٹرک سے تیز رفتار کار ٹکرا گئی۔
حادثے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جرنل سکریٹری اور سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 52 سالہ سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی اور 57 سالہ محمد اکبر شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 30 سالہ سلطان، 45 سالہ حنیف اور 55 سالہ جند وڈا شامل ہیں۔
یاد رہے کہ مخدوم سید علی حسن گیلانی پاکستان مسلم لیگ (ن) اور آزاد حیثیت سے 2 مرتبہ ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔اس کے علاوہ مرحوم نے 2017 میں پاکستان مسلم لیگ کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی جوائن کر لی تھی، 2 مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیا مگر کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔