معروف پاکستانی ٹک ٹاکر مریم فیصل کی قابل اعتراض ویڈیو لیک
کنول آفتاب، مناہل ملک، امشا رحمان، اور متھیرا خان کے بعد پاکستانی ٹک ٹاکر مریم فیصل کی مبینہ طور پرذاتی ویڈیو لیک ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر مریم فیصل لیک ہونے والی ویڈیو میں اپنے مرد دوست کے ساتھ انتہائی قابل اعتراض حالت میں دیکھی گئی ، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے تاہم ویڈیو کے معاملے پر ٹک ٹاکر کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل جاری نہیں کیا گیا ہے ۔
مریم فیصل پاکستان میں اس قسم کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کا شکار ہونے والی پانچویں انفلوئنسر ہیں۔ ان سے پہلے دیگر معروف پاکستانی انفلوئنسرز، جیسے کہ کنول آفتاب، مناہل ملک، متھیرا، اور امشا رحمان، بھی ایسی ہی لیکس کا سامنا کر چکی ہیں۔
مریم فیصل کون ہیں؟
مریم فیصل پاکستان کی ایک نمایاں سوشل میڈیا شخصیت ہیں، جو ٹک ٹاک پر اپنی دلچسپ اور متنوع مواد کی بدولت جانی جاتی ہیں۔ ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ (@maryamfaisal100) پر 600,000 سے زائد فالوورز اور ویڈیوز پر لاکھوں لائکس ہیں۔ ان کا مواد مختلف قسم کے ویڈیوز پر مشتمل ہوتا ہے، جن میں ڈانس، لپ سنک پرفارمنسز، اور لائف اسٹائل سے متعلق پوسٹس شامل ہیں۔
ان کی کرشماتی شخصیت، تخلیقی صلاحیت اور تفریحی انداز کی وجہ سے ان کے فالورز انہیں بہت پسند کرتے ہیں، جس کی بدولت وہ اپنے ناظرین میں ایک بااثر شخصیت بن چکی ہیں۔