عمران خان کے باہر نکالنے کی تیاریاں
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شاندانہ گلزار خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو کئی بار جیل میں پیشکش ہوئی کہ وہ بنی گالہ، زمان پارک یا پشاور منتقل ہو جائیں، لیکن عمران خان نے این آر او دینے سے صاف انکار کر دیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اے بی این سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار خان کا کہنا تھا کہ جب بات کی جاتی ہے کہ تحریک انصاف نے مزاکرات میں حصہ لیا ہے، تو یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کافروں کے ساتھ بھی مزاکرات کیے تھے، اور اگر ہم آج منافقوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں تو اس میں کچھ غلط نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بات چیت کا عمل کبھی بھی سیاست کا حصہ رہا ہے اور اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
شاندانہ گلزار خان نے 26 نومبر کی رات کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ رات تقریباً 11:30 بجے ایک شخص آیا اور کہا کہ “پیچھے ہٹو، یہاں سے چلے جاؤ۔” اس پر شاندانہ گلزار نے کہا کہ “خان صاحب کا آرڈر نہیں آیا، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اس شخص نے جواب دیا کہ “خان صاحب کا آرڈر نہیں آ سکتا، اس وقت یہاں سے پیچھے ہٹ جاؤ۔”
شاندانہ گلزار خان نے اس بات پر حیرانی کا اظہار کیا کہ یہ آفر کون کر رہا تھا اور اس کے پیچھے کون سی قوتیں تھیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہے کہ عمران خان کو ڈیل آفر ہوئی ہے۔
شاندانہ گلزار خان کی طرف سے سیاسی صورتحال اور عمران خان کے بارے میں بعض اہم پہلوؤں کی وضاحت فراہم کرتا ہے، اور ان کے خیال میں پی ٹی آئی کے قائد نے کبھی بھی کسی غیر آئینی ڈیل یا این آر او کو قبول نہیں کیا