شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
کراچی(نیوز ڈیسک) شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، شہری کب سے نئی سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی اور اندرون سندھ کے شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی ، نادرا نے شہریوں کے لئے بڑی سہولت کا آغاز کردیا ، جس سے بڑی پریشانی ختم ہوگئی۔
نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت کا آغاز 20 جنوری سے ہوگا، بائیکر سروس سے نیا شناختی کارڈ، تجدید اور بے فارم بنوایا جا سکے گا۔
حکام کا کہنا تھا کہ بائیکرسروس کا آغاز کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص کیلئے ہوگا جبکہ کراچی ریجن میں سروس پیر 20 جنوری شروع کی جائے گی۔
اس کے ساتھ کراچی کیلئے 3 ، حیدرآباد اور میرپور خاص کیلئے ایک ایک موٹرسائیکل مختص کی گئی ہے۔
نئی سہولت کے حوالے سے حکام نے مزید بتایا کہ بائیک سروس کے نمائندے بیک پیک (پراسیس کے آلات) سے لیس ہوں گے اورسہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے ایک ہزار روپےفیس مقرر کردی گئی ہے، جس میں فیس میں 825 روپے سروس اور 175 روپے ڈیلیوری چارجز شامل ہیں۔