pakistan

سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانیوں کے لیے بہت بری خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان نے سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردئیے سعودیہ عرب کی حکومت نے ان 4 ہزار پاکستانی شہریوں کو بھیک مانگنے اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کر رکھا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ان پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ 7 سال کے لیے بلاک کیےگیے ہیں، سعودی عرب میں گرفتار 60 فیصد سے زائد شہریوں کا تعلق صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ہے۔حکام کی جانب سے گرفتار افراد کو پاکستان واپس آنے کے لیے ایمرجنسی ٹریول دستاویزات جاری کیے جا رہے ہیں۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شہریوں کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کرنے کا آپریشن جلد شروع کیا جائے گا اور پاکستان پہنچنے پر ان ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *