حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ نے نیا حیران کن بات کہہ ڈالی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ادویات استعمال کرنے کے بعد ہی اداکارہ حبا بخاری کے ہاں حمل ٹھہرا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ حبا بخاری نے ان سے حمل کی دوائی لی۔ویڈیو میں حکیم شہزاد نے حبا بخاری کی لندن میں ہونے والے ایوارڈز شو کی چند ویڈیوز بھی دکھائیں، جن میں اداکارہ کو ‘بے بی بمپ’ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ پوچھتے ہیں کہ وہ کس وجہ سے مشہور ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ حبا بخاری سے ان کے نتائج پوچھیں۔ حکیم شہزاد نے مزید دعویٰ کیا کہ جب حبا ان کے پاس آئیں، تو وہ حمل سے نہیں تھیں، لیکن صرف ایک ماہ تک ان کی ادویات استعمال کرنے کے بعد ان کے ہاں حمل ٹھہرا۔ حکیم شہزاد کے اس دعوے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ وہ اداکارہ کے بارے میں جھوٹے دعوے کر رہے ہیں، اس کے علاوہ، حبا بخاری اور ان کے شوہر آرز احمد نے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
Pingback: حکیم شہزاد المعروف لوہا پاڑ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا - Pakistan Today