pakistan

ایک بہت بڑی شخصیت نے استعفی دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے بلوچستان نیشنل  پارٹی(بی این پی)مینگل  کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو مستعفی ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سینیٹر قاسم رونجھو نے سیکرٹری سینیٹ کو استعفیٰ جمع کرا دیا،قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔

یاد رہے کہ سردار اختر مینگل نے دونوں سینیٹرز سے استعفیٰ طلب کیاتھا،سینیٹر قاسم رونجھو اور نسیمہ احسان نے آئینی ترمیم کے حق میں فلور کراس کیاتھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *