زلزلے کے شدید جھٹکے ،درودیوار ہل گئے
پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا اور آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقوں پشاور،شمالی وزیرستان، چترال، سوات،چارسدہ، بٹگرام اور ملاکنڈ کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا