pakistan

کیا کنول آفتاب کو بھی ویڈیو لیک ہوگئی ؟

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کچھ عرصہ قبل مناہل ملک کی نازیبا ویڈیو لیک ہوئی جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپاکر دیا لیکن اس کے بعد یک بعد دیگر ے متعدد ٹک ٹاکرز کی غیر اخلاقی ویڈیوز نے صارفین کو پریشان کر دیا لیکن اب اس کا شکار پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر  کنول آفتاب بھی ہو گئیں ہیں ، تاہم بتایا جارہاہے کہ کنول آفتا ب کو دراصل بدنام کرنے کیلئے یہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنائی گئی جعلی ویڈیو ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کنول افتاب ایک نمایاں سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاک شخصیت ہیں۔ وہ اس وقت ایک تنازع کا مرکز بن گئی ہیں جب ایک نازیبا ویڈیو منظر عام پر آئی۔ تیزی سے وائرل ہو نے والی ویڈیو نے آن لائن پرائیویسی اور ڈیجیٹل سیکیورٹی کے حوالے سے جاری بحث کو مزید ہوا دی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہناہے کہ وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیو درحقیقت آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنائی گئی ہے جبکہ کنول آفتاب کی جانب سے اس پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیاہے ۔

اگرچہ اس ویڈیو کی اصلیت کی تصدیق نہیں کی ہوئی، لیکن اس کی وسیع پیمانے پر گردش نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، جو بے تابی سے انفلوئنسر کے اپنے بیان کا انتظار کر رہے ہیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول افتاب نے سوشل میڈیا پر ایک انتہائی بااثر شخصیت کے طور پر اپنا نام بنایا ہے۔ انکے انسٹاگرام پر 40 لاکھ سے زیادہ فالوورز  ہیں،کنول نے اپنا کیریئر ایسے پلیٹ فارمز پر بنایا جہاں وہ طرزِ زندگی، ڈانس ویڈیوز، اور اپنی ذاتی زندگی کے متعلق مواد شیئر کرتی ہیں۔کنول آفتاب9 جنوری 1998 کو پیدا ہوئیں،اس حساب وہ وہ  اس وقت 26 سال کی ہیں۔ ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والی کنول نے اپنی سوشل میڈیا کامیابی کو کاروباری مواقع میں بدل دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *