سی سی ٹی وی منظرِ عام پر… یونیورسٹی میں ہلچل

لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں اس وقت صورتحال کشیدہ ہو گئی جب سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد ایک لیکچرار اور طالب علم کے درمیان مبینہ نامناسب رویے کا معاملہ سامنے آیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو معطل کر دیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جو تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حقائق کی بنیاد پر مزید تادیبی اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ ادارے کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔
