پرویزا لہی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت، اصل حقیقت سامنے آگئی، خود ہی بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے پیپلز پارٹی میں ممکنہ شمولیت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو ان کے خاندانی ذرائع نے یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ تمام اطلاعات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مخالفین اس قسم کی جھوٹی خبریں پھیلا کر پارٹی کے اندر انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ایسی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، انہوں نے واضح کیا کہ چودھری پرویز الہٰی نہ صرف پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ آئندہ بھی پارٹی کے ساتھ اپنی وابستگی برقرار رکھیں گے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر بغیر تصدیق کے یقین کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے، اس لیے کارکنوں اور عوام کو چاہیے کہ وہ مستند ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے وفادار کارکنان کو چاہیے کہ جہاں کہیں بھی اس قسم کی افواہیں سامنے آئیں، ان کی فوری تردید کریں اور حقیقت کو سامنے لائیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہٰی اور ان کے خاندان نے پاکستان تحریک انصاف کے لیے مشکل حالات میں بھی ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے اور متعدد قربانیاں دی ہیں، ایسے میں ان کے بارے میں اس طرح کی خبریں پھیلانا نہ صرف افسوسناک بلکہ حقیقت کے منافی ہے۔
