سادگی کی مثال… ایک منفرد تقریب

سابق کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کے بیٹے سعد غفور کا نکاح گزشتہ روز انجام پایا۔ یہ تقریب اسلام آباد کی ایک مقامی مسجد میں منعقد ہوئی، جہاں معروف اسکالر محمد رضا ثاقب مصطفائی نے نکاح پڑھایا۔
تقریب نہایت سادہ انداز میں ہوئی، جس میں قریبی رشتہ داروں اور چند دوستوں نے شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں اس تقریب کی سادگی کو خاص طور پر سراہا جا رہا ہے۔
اس موقع پر آصف غفور اور ان کے اہلِ خانہ کی محدود شرکت نے اس تقریب کو مزید منفرد بنا دیا، جہاں روایتی دھوم دھام کے بجائے سادگی کو ترجیح دی گئی۔
