عید الفطر کے موقع پر وزیر پٹرولیم نے عوام کو بڑی خوشخبری سُنا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرول اورڈیزل کےذخائرموجود ہیں،لوگوں کو پریشانی نہیں ہو گی،ہمیں چیلنجنگ صورتحال کیلئے خود کو تیار کرنا ہے، ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جو فوری طورپر ناگزیرہوں۔
وفاقی وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی صورتحال نے پورے خطے کو لپیٹ میں لے لیا ہے،ہمیں چیلنجنگ صورتحال کیلئے خود کو تیار کرنا ہے، ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جو فوری طورپر ناگزیرہوں، ہم نے اپنے آپ کو ٹیسٹ میچ کیلئے تیارکرنا ہے،ایک ہفتے میں پیٹرولیم قیمتیں بڑھائی گئیں، دوسری ہفتے بھی ایسے ہی قیمتیں بڑھانا بنتی تھیں۔
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تمام صوبوں کو اعتماد میں لے کر کفایت شعاری شروع کی،مارکیٹ مستحکم نہیں ہو رہی،کروڈ آئل جی سی سی سے منگواتے ہیں،فجیرہ اور یانگوں سے کروڈ آئل کی سپلائی آرہی ہے،ہم نےمتبادل انتظامات رکھے ہوئے ہیں،تاکہ مشکلات نہ آئیں، قیمتیں کم رکھیں گے تو لوگ اپنا لائف اسٹائل تبدیل نہیں کریں گے، وفاقی وزیرخزانہ اور میں وزرائےاعلیٰ اور وزرائےخزانہ سے ملکرآئےہیں۔
