بھارت: نئی دہلی میں ڈرون تیار کرنیوالے مرکز پر حملہ،ہر طرف دھوئیں کے بادل

نئی دہلی( نیوز ڈیسک ) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک ڈرون مینوفیکچرنگ مرکزپر بڑے حملے کی اطلاعات سا، جس کے بعد سکیورٹی اداروں نے شہر بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ مرکز بھارت، اسرائیل اور افغانستان کے مشترکہ تعاون سے چلایا جا رہا تھا جہاں جدید ڈرون ٹیکنالوجی پر کام کیا جا رہا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ ایک حساس دفاعی نوعیت کی تنصیب کو نشانہ بنا کر کیا گیا، جس کے بعد علاقے میں سکیورٹی فورسز اور ایمرجنسی ٹیموں کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملے کی نوعیت اور نقصانات کے بارے میں مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
ابتدائی اطلاعات میں اس حملے کا الزام مبینہ طور پر ایران کے حامی نکسلائٹ گروپوں پر عائد کیا جا رہا ہے۔ نکسلائٹس بھارت میں ایک مسلح باغی تحریک کے طور پر جانے جاتے ہیں اور مختلف ریاستوں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں ملوث رہے ہیں۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ حملے کی ذمہ داری کے حوالے سے حتمی رائے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی دی جا سکے گی۔
