حکیم بابر کی دوسری بیوی کا پہلا شوہر منظر عام پر آگیا

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ساٹھ سالہ حکیم بابر اور چھبیس سالہ خاتون کی شادی کی خبر خوب زیرِ بحث رہی اور مختلف پلیٹ فارمز پر یہ معاملہ ٹاپ ٹرینڈ بنتا رہا۔ اس شادی سے متعلق اب ایک نیا دعویٰ سامنے آیا ہے جس نے بحث کو مزید بڑھا دیا ہے۔
ایک شخص نے خود کو خاتون کا پہلا شوہر قرار دیتے ہوئے سامنے آ کر مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کی بیوی کو اس سے دور کرنے کے لیے حکیم بابر کی جانب سے مبینہ طور پر کالا جادو کیا گیا۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیوی کو واپس چاہتا ہے اور اس معاملے میں انصاف کا مطالبہ کرتا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس دعوے کے بعد مختلف ردعمل دیکھنے میں آ رہے ہیں، جہاں کچھ صارفین اس معاملے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ کچھ اسے ذاتی نوعیت کا تنازع قرار دے رہے ہیں۔ فی الحال اس حوالے سے حکیم بابر یا خاتون کی جانب سے باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔
